ہومتازہ ترینروس اور چین چاند پر تحقیقی اڈہ قائم کریں گے

روس اور چین چاند پر تحقیقی اڈہ قائم کریں گے

روس اور چین چاند پر تحقیقی اڈہ قائم کریں گے

ماسکو(صداۓ روس)
روسی قومی خلائی ایجنسی Roscosmos کے ڈائریکٹر جنرل دیمتری روگوزین نے کہا کہ روس اور چین کی طرف سے بین الاقوامی قمری ریسرچ سٹیشن بنانے کا بین الحکومتی معاہدہ تقریباً دستخط کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے روسیہ 24 ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم چین کے ساتھ قمری تحقیقی اڈہ بنانے کے لیے ایک بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تقریباً تیار ہیں۔ گزشتہ سال جون میں، Roscosmos اور CNSA نے گلوبل اسپیس ایکسپلوریشن کانفرنس (GLEX 2021) کے حصے کے طور پر بین الاقوامی قمری ریسرچ اسٹیشن کے لیے ایک روڈ میپ پیش کیا۔ اس معاہدے کے بعد اس سٹیشن کی تعمیر 2035 تک مکمل ہو جائے گی. Roscosmos اور CNSA نے عالمی خلائی ریسرچ کانفرنس کے حصے کے طور پر بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کو چاند پر تحقیق کرنے میں ایک دوسرے کا تعاون میسر ہوگا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل