ہومانٹرنیشنلبھارت میں ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں...

بھارت میں ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں سمیت خودکشی

بھارت میں ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں سمیت خودکشی

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت میں ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں نے بچوں سمیت خودکشی کرلی. بھارت میں جہالت، جبرو ظلم کی انتہا ہوگئی، جہیز نہ لانا ریاست راجستھان میں ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کے لیے جرم بنادیا گیا، سسرالیوں نے زندگی مشکل سے مشکل تر بنادی۔ جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے نہ صرف طعنے دیئے بلکہ بہنوں کو زد وکوب بھی کیا، سسرالیوں کے ظلم اور تشدد سے تنگ آکر تینوں بہنوں نے اپنے دو بچوں کے ہمراہ خود کشی کرلی،خود کشی کرنے والی دوخواتین حاملہ بھی تھیں۔ 4 سالہ اور 27 دن کے بیٹے کے ساتھ خود کشی کرنے والی لڑکیوں کی عمریں 25، 23 اور 20 سال تھی،خودکشی کے بعد اہل خانہ کو خط ملا جس میں لکھا تھا کہ ہم اب اس دنیا سے جارہے ہیں، اس طرح روز روز مرنے سے اچھا ہے ایک ہی بار دم نکل جائے، ہماری موت کی وجہ سسرال والے ہیں،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل