ہومتازہ ترینروس نے ڈنمارک کو بھی گیس کی فراہمی روک دی

روس نے ڈنمارک کو بھی گیس کی فراہمی روک دی

روس نے ڈنمارک کو بھی گیس کی فراہمی روک دی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی توانائی کمپنی Gazprom نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ ڈنمارک کے Orsted کے روبل میں گیس کی ادائیگی سے انکار کے بعد روس نے ڈنمارک کو بھی گیس کی فراہمی روک دی ہے. واضح رہے ڈنمارک روسی قدرتی گیس سے محروم ہونے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ جرمنی میں شیل انرجی یورپ لمیٹڈ کو بھی گیس سپلائی اسی وجہ سے روک دی گئی ہے. روسی کمپنی نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ 31 مئی کو کاروباری دن کے اختتام تک گیز پروم ایکسپورٹ کو اپریل میں اورسٹڈ سالگ اینڈ سروس سے گیس کی فراہمی کے لیے ادائیگی نہیں ملی۔ کمپنی نے مزید کہا کہ 2021 میں، گیز پروم ایکسپورٹ نے ڈنمارک کی کمپنی کو 1.97 bcm گیس فراہم کی، جو کہ ڈنمارک میں گیس کی کل کھپت کا تقریباً دو تہائی ہے۔

Gazprom نے کہا “Gazprom Export اور Shell Energy Europe Limited کے درمیان جرمنی کو گیس کی فراہمی کا معاہدہ ہر سال 1.2 bcm تک گیس فراہم کرتا ہے۔ جرمنی ہر سال استعمال ہونے والی 95 بی سی ایم قدرتی گیس میں شیل کا صرف 2.6 فیصد حصہ ہے۔ کمپنی نے بی بی سی کو بتایا کہ “شیل روسی ہائیڈرو کاربن سے مرحلہ وار واپسی پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ جرمنی کے بیشتر بڑے گیس خریدار، بشمول Uniper اور RWE، نے کریملن کی روبل کی ادائیگی کی شرط تسلیم کی ہے اور ادائیگی روسی روبل میں کر رہے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل