امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ F18 گر کرتباہ، پائلٹ ہلاک
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی لڑاکا طیارہ F18 گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے. امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کا جنگی طیارہ کیلی فورنیا کی کاؤنٹی سین برنارڈینو کاؤنٹی میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ صحرائی علاقے میں گرا۔ حادثے میں طیارہ کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ یہ طیارہ FA-18E Super Hornet ماڈل کا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ایک جنگی طیارہ کیلیفورنیا کے ترونا کے قریب صحرائی کمیونٹی میں گر کر تباہ ہونے کے بعد ایک پائلٹ کی موت ہو گئی۔
امریکی بحریہ نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے کے قریب سان برنارڈینو کاؤنٹی کے موجاوی صحرا میں F/A-18E سپر ہارنیٹ گر کر تباہ ہونے سے کسی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پائلٹ کا نام جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ کیلی فورنیا میں نیول ایئر اسٹیشن لیمور پر مبنی تھا۔ بحریہ نے کہا کہ اس حادثے کی تفتیش جاری ہے۔