روس ترک وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات شروع
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اوران کے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو کے درمیان بات چیت انقرہ میں شروع ہوچکی ہے. توقع ہے کہ بات چیت میں یوکرین سے اناج کی برآمدات، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات کے ساتھ ساتھ شمالی شام میں ایک نئی فوجی کارروائی شروع کرنے کے ترکی کے منصوبے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ مذاکرات ترک صدارتی محل میں ہورہے ہیں اور پریس کے لیے بند ہیں۔ اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس متوقع ہے, جس میں دونوں سفارتکار اس ملاقات کے حوالے سے میڈیا آگاہ رہیں گے.
دوسری جانب روزنامہ حریت نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ روس شمالی شام میں فوجی آپریشن کے ترکی کے منصوبے کی مخالفت کر رہا ہے۔ اخبار کے مطابق ماسکو نے شام کے صوبہ رقہ میں آپریشن کے خلاف آواز اٹھائی ہے، کیونکہ اسٹریٹجک M4 ہائی وے علاقے سے گزرتی ہے۔ حریت نے کہا کہ انقرہ نے ماسکو کے ساتھ بات چیت کے بعد تیاریوں کو معطل کر دیا، جبکہ روس نے علاقے میں اضافی فوجی بھیجے ہیں.