کراچی: کے الیکٹرک نے شہر کیلئے نیا لوڈشیڈنگ پلان جاری کردیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نئی پالیسی کے تحت مستثنیٰ علاقوں میں 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ جبکہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ ایک سے دو گھنٹے کم کیا جائے گا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق صارفین اپنا لوڈشیڈنگ کا شیڈول بذریعہ کے الیکٹرک ویب سائٹ، کے ای لائیو ایپ، واٹس ایپ یا ایس ایم ایس سے حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 18 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ ہوگیا ہے، کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عام شہریوں کے ساتھ کاروباری افراد بھی شدید متاثر ہیں۔