ہومتازہ ترینعامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ کا بڑا دعویٰ

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ کا بڑا دعویٰ

رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ نے رد عمل کا اظہار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت کے سیکرٹری نے صلح کا پیغام بھیجا تھا۔

انسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ‘اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔‘

دانیہ نے لکھا کہ ’آج مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرے شوہر عامر لیاقت وفات پاچکے ہیں ، اس خبر نے مجھ پر غم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔‘

دانیہ نے مزید لکھا کہ ’کچھ دن پہلے عامر کے پرسنل سیکرٹری کی طرف سے مجھے صلح کی دعوت دی گئی جس پر میں نے ان کی بات مانتے ہوئے مزید پیشی لے لی، مجھے بہت افسوس ہے کہ آج وہ مجھے بیوہ بناکر چلا گیا، اللہ میرے شوہر کے درجات بلند فرمائے۔‘

خیال رہے کہ عامر لیاقت گزشتہ شب اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل