ہومپاکستانپیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کا دبئی میں اجلاس

پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کا دبئی میں اجلاس

متحدہ عرب امارات (دبئی) میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے شعبہ اطلاعات کے عہدیداران کے درمیان ماہانہ مشاورت کا اجلاس گلف/مڈل ایسٹ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سید عاطف عباس علی گیلانی کے زیر نگرانی دبئی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ اجلاس میں گلف/ مڈل ایسٹ شعبہ اطلاعات کے عہدے دارن اور گلف کے صدر میاں منیر ہانس و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تفصیل۔نجمہ جیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے شعبہ اطلاعات کے عہدیداران کے درمیان ماہانہ مشاورت کے اجلاس کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔
اجلاس کی صدارت گلف/مڈل ایسٹ پیپلز پارٹی کے صدر میاں منیر ہانس نے کی۔

شعبہ اطلاعات گلف/مڈل ایسٹ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات چوہدری سجاد نزیر کی زیر نگرانی اجلاس کا آغاز کیا گیا۔

اجلاس کا مقصد دیار غیر میں پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو دنیا بھر میں مزید فعال کرنے پر مشاورت اور لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ شعبہ اطلاعات سے منسلک عہدیداران نے آپس میں مشاورت اور تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کے موجودہ حالات پہ غور و فکر کیا۔

اجلاس میں پارٹی امور پر توجہ دینے اور موجودہ حالات میں دنیا بھر میں پارٹی سے منسلک کارکردگی کو نیوز چینلز، پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا، فیس بک، ٹوئٹر کے ذریعے سے اجاگر کرنے پہ زور دیا گیا۔ شعبہ اطلاعات وہ شعبہ ہے جس سے تمام اندرونی و بیرونی ملکی غیر ملکی معاملات سے آگاہی ملتی ہے۔ لہذا شعبہ اطلاعات کے کارکنان اس پر خاص توجہ دیں۔

پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے گلف سے منسلک شعبہ اطلاعات کے سیکریٹریز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ہم کو ابھی اس شعبہ کو دنیا بھر میں فعال کرنے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے آپس میں تبادلہ خیال زوم لنک و دیگر ذریعوں سے کیا جائے تاکہ پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں اپنا ووٹ بینک مزید مظبوط کر سکے۔

پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ شعبہ کے سیکریٹری شعبہ اطلاعات چودھری سجاد نزیر نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے اجلاس میں شامل انفارمیشن سیل کے عہدیداران کے کام کو سراہا اور شعبے کو مزید فعال کرنے کے لئے مشاورت کی۔

اجلاس میں شامل گلف کے دیگر عہدیداران نے موجودہ حالات میں وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ آئندہ وزیر اعظم پاکستان بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگے۔

تمام عہدیداران نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ دیار غیر میں رہتے ہوئے انفارمیشن سیل کو مزید مضبوط بنائیں گے اور پارٹی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

اجلاس میں تمام عہدیداران نے عمران خان نیازی کے ملک دشمن بیان پہ غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بیانیے کی شدید مزمت کی اور کہا کہ پاکستان کو توڑنے والا پاکستانی شہریت کا حقدار نہیں۔ عمران خان نیازی ملکی سالمیت کے لئے خطرے کا باعث بنتا جارہا ہے۔ اس کو پاکستانی قانون کے تحت سخت سزا دی جائے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے عہدیداران میں پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک اسلم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عرفان قمر گوندل ،نائب صدر نثار محمود خٹک اور شعبہ اطلاعات سے پیپلز پارٹی گلف کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر، خواتین ونگ سیکرٹری اطلاعات گلف/مڈل ایسٹ نجمہ جیلانی، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ملک خرم شہزاد اعوان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا عمران انوار خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید طاہر علی گردیزی اور اجلاس کے میزبان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گلف سید عاطف عباس علی گیلانی نے شرکت کی۔

اختتام اجلاس عشائیے و چائے کے ساتھ ہوا۔
اجلاس کے اختتام میں پاکستان کی سالمیت و وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے دعا کی گئی۔
میزبان سیکرٹری اطلاعات سید عاطف عباس علی گیلانی کا شکریہ ادا کیا گیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس اختتام پزیر ہوا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل