ہومپاکستانسولر پینل پر ساڑھے 17 فیصد جی ایس ٹی ختم

سولر پینل پر ساڑھے 17 فیصد جی ایس ٹی ختم

وفاقی حکومت نے صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نےکہا ہے کہ سولر پینلز پر ساڑھے17فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کے ساتھ صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز دینے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کےلیے بجلی مہنگی نہیں کریں گے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے، کوئلے کے پیداواری پلانٹ سے 600 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال اس وقت 4 ہزار میگا واٹ کے قریب ہے، 15 جون کو 650 میگا واٹ مزید بجلی سسٹم میں آجائے گی، نیو کلیئر پاور پلانٹ 2 سے بھی 1100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل