لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شفقت محمود، حماد اظہر اور یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی۔
دورانِ سماعت پولیس نے پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر زبیر خان نیازی، میاں محمود الرشید، شفقت محمود، یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چوہدری،میاں اسلم اقبال، مراد راس، یاسر گیلانی، امتیاز محمود شیخ، ندیم عباس اور عندلیب عباس کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
دوسری جانب وارنٹ جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔