ہومپاکستانکراچی کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

کراچی کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2021 کی سہ ماہی کے تحت 6 روپے 49 پیسے اور اپریل سے جون 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 33 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

جولائی سے ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 95 پیسے سستی کی گئی جب کہ جنوری سے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 47 پیسے سستی کی گئی ہے۔

صارفین پر نیپرا کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل