ہومپاکستانروس پاکستان کو سستا تیل فراہم کرنے کے لئے تیار ہے, روسی...

روس پاکستان کو سستا تیل فراہم کرنے کے لئے تیار ہے, روسی قونصل جنرل

روس پاکستان کو سستا تیل فراہم کرنے کے لئے تیار ہے, روسی قونصل جنرل

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں متین روسی قونصل جنرل نے کہا کہ روس پاکستان کو سستا تیل فراہم کرسکتا ہے, سابقہ حکومت سے بات ہوئی, .پاکستان میں روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا ہے کہ ’روس پاکستان کو سستا تیل فراہم کرسکتا ہے۔‘ ’اس ضمن میں سابق وزیراعظم عمران خان اور موجودہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور روس کے درمیان بات چیت ہوئی ہے لیکن ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔‘ جمعرات کو کراچی قونصلیٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس میں پاکستان کو رعایتی قیمت پر گیس اور تیل کی فراہمی پر بات کی تھی لیکن اس معاملے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ “روس پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ہم پاکستان کو دوست ملک سمجھتے ہیں اور جب دوست ممالک مذاکرات کی میز پر بات کرتے ہیں تو وہ ہر بات پر متفق ہو سکتے ہیں۔ جہاں تک سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران کریملن میں بات چیت کا معاملہ ہے تو میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں وہاں موجود نہیں تھا”
یوکرین میں جاری روس کے فوجی آپریشن کے حوالے س ان کا کہنا تھا کہ ’یوکرین کے خلاف کارروائی سکیورٹی خدشات پر کی گئی ہے۔‘ یوکرین میں جاری روس کے فوجی آپریشن کے حوالے سے یک طرفہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کے ساتھ روس کے تعلقات بہت بہتر ہیں۔‘ روسی قونصل جنرل نے کہا کہ ’روس کی معاشی حالت دوسرے کئی ممالک سے بہت بہتر ہے، یہ حقیقت ہے کہ معاشی پابندیاں روس کو متاثر کر رہی ہیں اس کے باوجود ہم پرامید ہے کہ روس مزید بہتری کی طرف جائے گا۔‘

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل