قاسیموف (اشتیاق ہمدانی)
روس میں دین اسلام کو سرکاری مذہب قرار دینے کے 11 سو سال مکمل ہونے پر سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر پوتن کے فرمان کے مطابق یہ تقریبات پورے سال جاری رہیں گی۔ ان تقریبات میں نئی مساجد اور مدارس کا سنگ بنیاد، پرانی مساجد کی توسیع اور روس میں مسلمانوں کی تاریخ ، دیگر مذہب کے ساتھ ہم آہنگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کانفرنس اور فورم شامل ہیں۔
ایسی ہی ایک سائنسی اورعملی کانفرنس روس کے شہر قاسیموف میں “مخلیصہ بوبی” کے نام سے منعقد ہوئی۔ مخلیصہ بوبی کے نام سے منسوب اس لئے کی گئی کہ وہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون قاضی (شرعی جج) تھیں۔ وہ تاتاری قوم کی عوامی اور مسلم مذہبی شخصیت تھیں، جنہیں 1937 میں گولی مار دی گئی تھی۔
معلمہ اور پہلی خاتون کازی (شرعی جج) مخلیصہ بوبی (1869-1937)۔ مخلیصہ بوبی خانم کا تعلق روس کے مسلمان روشن خیالوں کے خاندان سے تھا، جنہوں نے تعلیمی اداروں کا ایک پورا کمپلیکس بنایا۔ انہوں نے خواتین کے مدارس، اسکول اور کالج کھولنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور 1917 میں، پہلی آل رشین مسلم کانگریس (1-11 مئی، 1917، ماسکو) میں، ایک تاریخی دن تھا جب وہ مسلم دنیا کی تاریخ کی پہلی خاتون جو شرعی جج کے عہدے کے لیے منتخب ہوئی- اور مسلمانوں کی مرکزی روحانی انتظامیہ کے ڈھانچہ میں 20 سال تک، اوفا میں مسلمانوں کی روحانی انتظامیہ میں خاندان کی سربراہی کرتے ہوئے، انھوں نے روسی مسلمانوں کے درمیان خاندان اور شادی کے ادارے کو ہم آہنگ اور مضبوط کرنے کے لیے کافی کوششیں کیں۔
کانفرنس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ جس کے بعد روس کے مسلمانوں کے روحانی پیشوا، روسی فیڈریشن کے روحانی مسلم بورڈ کے چیئرمین مفتی شیخ راویل گینوت الدین کا پیغام پڑھکر سنایا گیا-اس کانفرنس کی نظامت روسی فیڈریشن فار ایجوکیشن اینڈ سائنس کے روحانی مسلم بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین، ماسکو اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے وائس ریکٹر برائے تحقیق نے کی۔
اپنے پیغام میں مفتی شیخ راویل گینوت الدین نے روس میں اسلام کی تاریخ ، ریاست، تعلیم، کے لئے مخلصی بی بی کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ثقافتی اور سائنسی تقریبات کے فریم ورک کے اندر منعقد کی گئی ہے جو وولگا بلغاریہ کے لوگوں کی طرف سے اسلام کو باضابطہ اختیار کرنے کی 1100 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ کسیموف شہر کے قیام کی 870 ویں سالگرہ کے لیے وقف ہے۔ اس سال قاسموف ریاست کے قیام کی 570 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔
مفتی شیخ راویل گینوت الدین نے کہا کہ “سائنسی اور عملی کانفرنس کا موضوع ان نامور شخصیات پر بحث کے لیے وقف ہے۔ جنہوں نے اسلام کی تاریخ، ترقی اور روس کی مسلم امہ کے اہم ترین مسائل، اس کے ماضی اور حال، بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کے عظیم نام اور سرگرمیوں سے آج بے شمار لوگ لاعلم ہیں۔ ان شخصیات میں – سیاستدان، مذہبی اور عوامی شخصیات، مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے نمائندے شامل ہیں، جن میں سے اکثر تاریخی کامیابیوں کے شرکاء/ تخلیق کار ہیں-
قاسیموف شہر کی انتظامیہ کی سربراہ سویتلانا ایندریوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کانفرنس بین المذاہب امن کے تحفظ، اعلیٰ اخلاقی اقدار کی ترقی، ہمارے لوگوں کی یادوں اور تاریخ کے احترام میں اہم کردار ہے۔ روسی فیڈریشن کے روحانی مسلم بورڈ کے پہلے نائب چیئرمین، MII کے ریکٹر، ڈاکٹر دامیر مختدینوف نے قاسیموف کے مسلم فن تعمیر کے تحفظ اور بحالی میں روسی فیڈریشن کے روحانی نظامت کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کی۔
تاتاریوں کی تاریخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، الدوس تاگیروف نے نوٹ کیا کہ “تاتاری کبھی بھی “روس کو تباہ کرنے والے” نہیں رہے، جیسا کہ کچھ ناسمجھ تاریخ دان انہیں مخالف پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں – تاتاروں نے ہمیشہ روس المیت اور خوشحالی کے لیے کام کیا – اسی وجہ سے آج تاتاری ایک مثال دیتے ہیں کہ کس طرح معاشی، روحانی اور اخلاقی طور پر ترقی کرنا ضروری ہے… اس لیے میں کہنا چاہتا ہوں کہ روس کی سالمیت میں،- تاتاری (تاتار نہ صرف تاتارستان میں بلکہ پورے روس میں رہتے ہیں) ایک عنصر ہے۔
قاسیموف کی تاریخ بتاتی ہے کہ اسلام اورآرتھوڈوکس کے پیروکار یہاں مکمل باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ رہے۔ یہ نہ صرف ہمارے ملک کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے بہت اہم مثال ہے، یہ تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کے انسانی اصولوں کی بھی فتح ہے.قاسیموف کا شہر روس کے بالکل مرکز میں ایک طویل عرصے تک تاتاریوں نے حکومت کی۔ قاسیموف اور قازان کے درمیان تعلق ملکہ سیوم بائیک کی وجہ سے ہی بنا – وہ ملکہ ایسی طلسمی شخصیت کی مالک تھیں جسے قازان اور قاسیموف دونوں میں ہر کوئی پسند کرتا تھا – وہ نہ صرد تاتاریوں کی بلکہ روس کی تاریخ کا ایک اٹوٹ حصہ بن گئی۔
کانفرنس میں قاسیموف کے تاتاریوں کے ، روسی ریاست کی تشکیل اور مضبوطی ، اسلامی تعلیم کے مسائل، سائنسی اور سماجی ترقی میں خواتین کے کردار، پر تبادلہ خیال کیا۔ بہت سے دوسرے مسائل. پراجیکٹس اور کتابوں کی اشاعت کی پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس کانفرنس میں روسی فیڈریشن اور ریازان ریجن کے مسلمانوں کے روحانی بورڈ کے نمائندوں، میونسپل حکام، مقامی مورخین، ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، کازان، سمفروپول، یکاترین برگ، موردوویا، تاتارستان، باشکورتوستان، کیمروو اور ریازان کے علاقوں کے مندوبین اور صدائے روس کے اشتیاق ہمدانی سمیت میڈیا نمایندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔