ہومتازہ ترینسیورو دونیسک ستر فیصد روس کے کنٹرول میں آگیا، یوکرینی فوج نے...

سیورو دونیسک ستر فیصد روس کے کنٹرول میں آگیا، یوکرینی فوج نے پسپائی کا اعتراف کرلیا

سیورو دونیسک ستر فیصد روس کے کنٹرول میں آگیا، یوکرینی فوج نے پسپائی کا اعتراف کرلیا

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
دونباس ریجن کا سب سے بڑا اور اہم سیورو دونیسک شہر ستر فیصد روس کے کنٹرول میں آگیا، یوکرینی فوج نے پسپائی کا اعتراف کرلیا. یوکرینی فوج نے روسی فوج سے شدید جھڑپوں کے بعد پیر کے روز شہر سیورو دونیسک کے مرکزی علاقے سے پسپائی کا اعتراف کرلیا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج نے پیر کے روز اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہروسی صدر اس نے روسی فوج سے شدید جھڑپوں کے بعد پیر کے روز شہر سیورو دونیسک کے مرکزی علاقے سے پسپائی اختیار کی ہے۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شہر سیورو دونیسک کو شدید حملے کا نشانہ بنایا اور پیش قدمی کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ صوبے لوہانسک میں واقع اس شہر کے بارے میں یوکرینی فوج نے پسپائی کی یہ خبر ایسی حالت میں دی ہے کہ کچھ دنوں قبل، روسی فوج نے اس شہر سے یوکرینی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کا دعوی کیا تھا۔

روسی صدر نے مغرب کی جانب سے روس کی سیکورٹی تشویش کو نظرانداز کئے جانے پر اکیس فروری کو دونیسک اور لوہانسک کی آزادی کو تسلیم کیا اور پھر تین دن بعد یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ اپنے چوتھے مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل