ہومانٹرنیشنلیورپی یونین کے رہنماؤں کا دورہ کیف یوکرینی صدر سے ملاقات

یورپی یونین کے رہنماؤں کا دورہ کیف یوکرینی صدر سے ملاقات

یورپی یونین کے رہنماؤں کا دورہ کیف یوکرینی صدر سے ملاقات

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین کے رہنماؤں نے دورہ کیف کے دوران یوکرینی صدر سے ملاقات کی ہے. یہ پہلا موقع ہے جب جرمنی، فرانس، اٹلی اور رومانیہ کے رہنماؤں نے یوکرین کے صدر کے ساتھ کیف میں ملاقات کی اور جنگ زدہ شہر ایرپین اور دارالحکومت کے نواحی علاقے کے کھنڈرات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روسی فوجی آپریشن کی مذمت کی۔

جرمنی کے چانسلر اولاف شولز، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگی اور رومانیہ کے صدر نے فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد کیف کے اپنے پہلے دورے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ ان رہنماؤں نے خصوصی ٹرین کے ذریعہ کیف کا سفر کیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو جنگ زدہ یوکرین کا دورہ کیا، میکرون نے کہا کہ کیف کے ایک مضافاتی علاقے میں روسی افواج کی طرف سے جنگی جرائم کے آثار ہیں۔ میکرون یوکرین کی حمایت کے اظہار کے لیے دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ دورے کے دوران ایرپن شہر میں خطاب کیا۔ انہوں نے اس دوران شہر کو تباہ کرنے والے حملوں کی مذمت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ارپین اور کیف کے علاقے کے دیگر شہروں کے رہائشیوں کی ہمت کی تعریف کی.

فرانس، جرمنی، اٹلی اور رومانیہ کے رہنما یوکرین کے عوام کے لیے اجتماعی یورپی حمایت ظاہر کرنے کی کوشش میں جمعرات کو کیف پہنچے تھے جو روسی فوجی آپریشن کی مخالفت کر رہے ہیں۔ روس کے یوکرین میں جاری فوجی آپریشن کے بعد یوکرائنی دارالحکومت کا یہ سب سے ہائی پروفائل دورہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل