ہومتازہ ترینمزید چار ممالک جلد ہی روس کا میر پیمنٹ کارڈ تسلیم کرسکتے...

مزید چار ممالک جلد ہی روس کا میر پیمنٹ کارڈ تسلیم کرسکتے ہیں، روسی بینک

مزید چار ممالک جلد ہی روس کا میر پیمنٹ کارڈ تسلیم کرسکتے ہیں، روسی بینک

سینٹ پیٹرزبرگ: اشتیاق ہمدانی
بینک آف روس کی فرسٹ ڈپٹی چیئرپرسن اولگا سکوروبوگاٹوفا نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ میر پیمنٹ سسٹم کارڈز جلد ہی مزید چار ممالک میں قبول کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم اس موقع پرانہوں نے ان ممالک کی وضاحت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اچھی خبر ہے۔ 10 ممالک کے علاوہ جو اب تک میر کارڈز کو قبول کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اس ایجنڈے میں مزید چار ممالک شامل ہونے جا رہے ہیں۔ اولگا نے کہا کہ فلحال میں ان ممالک کا نام نہیں بتا سکتی، لیکن پچھلے دو مہینوں میں دو ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ جلد ہی ان کے بارے میں جان لیں گے. فی الحال میر کارڈ 10 غیر ملکی ممالک میں قبول کیے جاچکے ہیں، جن میں ترکی، ویتنام، آرمینیا، ازبکستان، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، جنوبی اوسیشیا اور ابخازیہ شامل ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل