ہومتازہ ترینسینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں آج روسی صدر شرکت کریں گے

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں آج روسی صدر شرکت کریں گے

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں آج روسی صدر شرکت کریں گے

سینٹ پیٹرزبرگ: اشتیاق ہمدانی
جمعرات سے شروع ہونے والے 25ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے کاروباری پروگرام کا مرکز وسیع بین الاقوامی تعاون کی طرف روس کا بڑا قدم ہوگا۔ اس فورم کے شرکاء ملک کی اقتصادی خودمختاری کو مضبوط بنانے اور انسانیت کو درپیش ترجیحی کاموں کو حل کرنے کے لیے نئے امکانات تلاش کریں گے۔ 25 ویں جوبلی سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) خاص طور پر علامتی ہے۔ گزشتہ سالوں میں یہ فورم ایک مستند بین الاقوامی تقریب بن گیا ہے، جسے اکثر روسی ڈیووس کہا جاتا ہے۔ لیکن ورلڈ اکنامک فورم کے ڈیووس میں منعقدہ فورم کے منتظم نے اس سال اس فارم کو ’’منسوخ‘‘ کرنا چاہا اور مغربی پابندیوں کی وجہ سے 1986 سے اس فورم میں شریک روسی فریق کے ساتھ رابطے منقطع کر دیے۔ سوئس فورم کے تمام اجلاسوں میں روس پر عملی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے برعکس SPIEF سب سے زیادہ بڑے فارمیٹس میں سے ایک ہے، جس میں 120 سے زیادہ عالمی ممالک کے مندوبین شامل ہیں، جن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی اور ہالینڈ جیسے بہت دوست ممالک شامل نہیں ہیں۔ 16 جون کو اس فورم میں روسی صدر ولادیمیر پوتن شرکت کریں گے۔ ان کے پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف کے مطابق صدر آٹو موٹیو انڈسٹری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے تاجروں سے ملاقات کریں گے۔ اس اجلاس میں روسی حکومت کے اہلکار بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ پیسکوف کے مطابق روسی صدر کے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں سے رابطے ہوں گے۔

روسکانگریس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم 15 سے 18 جون تک ہو رہا ہے۔ اس سال کے فورم کو ‘نئی دنیا میں نئے مواقع’ کا نام دیا گیا ہے. اس فورم میں کاروباری پروگرام کے علاوہ بہت سے دوسرے پروگرام بھی منعقد ہوں گے، ان میں SME فورم، کریٹیو بزنس فورم، ڈرگ سیکیورٹی فورم، SPIEF جونیئر ڈائیلاگ اور SPIEF اسپورٹ ویک شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل