امریکہ خود کو زمین پر خدا کا پیغمبرسمجھتا ہے، روسی صدر
سینٹ پیٹرزبرگ: اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن کا خیال ہے کہ امریکہ خود کو “زمین پر خدا کے پیغمبر” کے طور پر دیکھتا ہے، جس کے مفادات ہیں لیکن کوئی ذمہ داری کوئی نہیں ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے مکمل اجلاس میں اپنی تقریر میں کہا کہ “سرد جنگ میں فتح کا دعویٰ کرنے کے بعد امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ زمین پر خدا کا پیغمبر ہے جس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، بلکہ صرف مفادات ہیں، اور یہ مفادات بہت مقدس ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ “امریکہ کو بظاہر اس بات کا علم نہیں ہے کہ پچھلی دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں نئے طاقتور مراکز ابھرے ہیں اور ان کی آواز ہمیشہ بلند ہوتی رہی ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ اب ان مراکز کو اپنے تحفظ اور قومی خودمختاری کو یقینی بنانے کا حق بھی حاصل ہے۔
روسی صدر کے مطابق “ہم دنیا میں معروضی عمل اور حقیقی معنوں میں انقلابی ٹیکٹونک تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔” روسی رہنما نے بتایا کہ امریکہ یہ نہیں جانتا کہ آج کی دنیا میں واحد سپرپاورکا وجود ختم ہوچکا ہے.