ہومانٹرنیشنلناروے کے شہر اوسلو کے نائٹ کلب میں فائرنگ 2 ہلاک 14...

ناروے کے شہر اوسلو کے نائٹ کلب میں فائرنگ 2 ہلاک 14 زخمی

ناروے کے شہر اوسلو کے نائٹ کلب میں فائرنگ 2 ہلاک 14 زخمی

اوسلو (انٹرنیشنل)
ناروے کے شہر اوسلو کے نائٹ کلب میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 ہلاک 14 زخمی ہوگئے ہیں. اوسلو میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے کم از کم دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے. ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہفتہ کی علی الصبح نائٹ کلب کے باہر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اوسلو کی پولیس نے ٹویٹر پر بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے پانچ منٹ بعد ایک مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لندن کا پب نائٹ کلب اوسلو میں ہم جنس پرستوں کی نائٹ لائف کے مرکز میں شمار ہوتا ہے۔ ناروے کی انٹیلی جنس سروس نے کہا کہ وہ یہ واضح کرنے کے لیے کام کر رہی ہے کہ آیا فائرنگ کے بعد تشدد کی مزید کارروائیوں کا منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔ ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس (PST) نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اسے “ہفتے کے روز اوسلو میں ہونے والی فائرنگ کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل