ہومانٹرنیشنلجنوبی افریقہ کے ایک نائٹ کلب میں 20 نوجوانوں کی پراسرار موت

جنوبی افریقہ کے ایک نائٹ کلب میں 20 نوجوانوں کی پراسرار موت

جنوبی افریقہ کے ایک نائٹ کلب میں 20 نوجوانوں کی پراسرار موت

کیپ ٹاؤن (انٹرنیشنل)
جنوبی افریقہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایسٹ لندن شہر کے ایک نائٹ کلب سے 20 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تاہم یہ تعین نہیں ہو سکا کہ یہ نوجوان کیسے ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی ڈیڈ باڈیز مردہ خانے بھجوا دی گئی ہیں، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ہی یہ علم ہو سکے گا یہ نوجوان کیسے ہلاک ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان ہلاکتوں کی مختلف پہلوؤں کے تحت تفتیش کر رہی ہیں اور جیسے ہی حقائق سامنے آئیں گے اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ہلاک شدگان کی عمریں 18 سے 20 برس کے درمیان ہیں۔ مقامی اخبار ‘دی ڈسپیچ’ کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں نائٹ کلب کی میزوں اور کرسیوں کے درمیان سے ملی ہیں۔ یہ نوجوان امتحانات ختم ہونے کی خوشی میں جشن منانے کے لیے ایسٹ لندن کے تارون نامی نائٹ کلب میں جمع ہوئے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل