ہومانٹرنیشنلجی سیون ممالک کی روس یوکرین صورت حال مزید خراب کرنے کی...

جی سیون ممالک کی روس یوکرین صورت حال مزید خراب کرنے کی کوشش

جی سیون ممالک کی روس یوکرین صورت حال مزید خراب کرنے کی کوشش

برلن (انٹرنیشنل)
جی سیون اجلاس میں روس یوکرین صورت حال پر بحث جاری ہے، جس میں جی سیون ممالک کی روس یوکرین صورت حال مزید خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. اس اجلاس میں جی سیون ممالک کے سربراہان نے ایک بار پھر روس پر تنقید کی ہے اور روس کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے. یاد رہے دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کے سربراہان مملکت و حکومت کا تین روزہ اجلاس اتوار چھبیس جون سے جرمنی کی جنوبی رياست باويريا ميں ايلپس کے پہاڑی سلسلے کے دامن ميں ايلماؤ کے مقام پر شروع ہوگیا۔ جی سیون اجلاس کے پہلے دن جرمن چانسلر اولاف شولس اور امریکی صدر جو بائیڈن کینیڈا، فرانس، اٹلی، جاپان اور برطانیہ کے رہنماؤں کے ساتھ روس پر دباؤ اور یوکرین کی حمایت میں اضافے کی تجاویز پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں خوراک اور تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے اور ہوش ربا مہنگائی جیسے موضوعات پر بحث بھی سمٹ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

جی سیون کے چار رکن ممالک نے روسی سونے کی درآمد پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ سربراہی اجلاس کے شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ایک بیان میں ان ممالک کی طرف سے کہا گیا کہ روس پر پابندیوں کے اقتصادی اثرات کو شدید تر بنانے کے لیے روسی سونے کی نئی درآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے میں امریکہ، برطانیہ، جاپان اور کینیڈا شامل ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مشترکہ کارروائی روسی امراء کے طبقے کو براہ راست نشانہ بنائے گی اور اس سے روس کی ‘جنگی مشینری‘ پر بھی ضرب لگے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل