ہومانٹرنیشنلجی سیون ممالک کی روس سے یوکرینی زرعی اجناس منتقل کرنے کی...

جی سیون ممالک کی روس سے یوکرینی زرعی اجناس منتقل کرنے کی درخواست

جی سیون ممالک کی روس سے یوکرینی زرعی اجناس منتقل کرنے کی درخواست

برلن (انٹرنیشنل)
جی سیون ممالک نے روس سے یوکرینی زرعی اجناس منتقل کرنے کی درخواست کی ہے. گروپ سیون کے سربراہوں نے روس کے خلاف مغرب کے دشمنانہ موقف کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر یوکرین سے زرعی محصولات منتقل کرنے کی اپیل کی ہے. روسی فوجی آپریشن سے پہلے یوکرین ہر مہینے ساٹھ لاکھ ٹن غلہّ برآمد کرتا تھا لیکن بندرگاہوں کے بند ہونے کے بنا پر مارچ کے مہینے میں تین لاکھ ٹن اور اپریل میں صرف دس لاکھ ٹن ہی برآمد کرسکا ہے۔ گروپ سیون کے سربراہوں نے اپنے بیان میں روس سے اپیل کی ہے کہ یوکرین کی بندرگاہوں سے زرعی محصولات منتقل کرنے کے لئے ایک راستے تک رسائی ممکن بنائے۔

آٹھ جون کو انقرہ میں روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے غلّوں کے لئے کوریڈور سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھااس سے قبل روس کے صدر پوتن نے کہا تھا کہ اگر کیف اپنی بندرگاہوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کردے اور بردیانسک اور مایوپل جیسے روس کے زیرکنٹرول بندرگاہوں کے ذریعے برآمدات کی ضمانت دے تو ماسکو ، یوکرینی غلّوں کے حامل بحری جہازوں کےگذرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالےگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل