ہومUncategorizedکریمیا پر حملہ ہوا تو تیسری عالمی جنگ چھڑجائے گی, سابق روسی...

کریمیا پر حملہ ہوا تو تیسری عالمی جنگ چھڑجائے گی, سابق روسی صدر

کریمیا پر حملہ ہوا تو تیسری عالمی جنگ چھڑجائے گی, سابق روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
سابق روسی صدر نے کہا ہے کہ اگر کریمیا پر حملہ ہوا تو تیسری عالمی جنگ چھڑجائے گی. روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب صدر دیمتری میدو دیف نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر یوکرین نے جزیرہ نمائے کریمیہ پر حملے کی کوشش کی تو اسے روس کے خلاف اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے بڑے واشگاف الفاظ میں کہا کہ اگر یہ حملہ نیٹو کے کسی رکن ملک کی جانب سے کیا گیا تو پھر سمجھ لیں کہ تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے گی جو مکمل تباہی پر منتج ہوگی۔

دیمتری میدو دیف نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کا مقصد نازی اور فسطائی قوتوں کو پیچھے دھکیلنا ہے۔ روسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ نازی اور فسطائی قوتیں دونباس ریجن پر حاوی ہوچکی ہیں اور انہوں نے اس علاقے میں وحشت پھیلا رکھی ہے۔ روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب صدر نے لتھوانیا کی جانب سے کیلیننگراڈ کے زمینی محاصرے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منفی تنائج خود لتھوانیا کو بھگتنا پڑیں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل