کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی اور آتشزدگی 51 قیدی ہلاک
بوگوٹا (انٹرنیشنل)
کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی اور آتشزدگی کی وجہ سے 90 قیدی ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ کولمبیا میں جیل توڑ کر بھاگنے کی کوشش میں 90 قیدی ہلاک و زخمی ہوگئے ۔ رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں جیل میں آتشزدگی کے دوران کچھ قیدیوں نے بھاگنے کی کوشش کی، واقعہ صبح تولووا شہر میں پیش آیا، جیل میں ایک ہزار 267 قیدیوں کو رکھا گیا تھا، آتشزدگی اور جیل توڑنے کے واقعے میں 51 قیدی ہلاک اور 40 قیدی زخمی ہوئے۔ کولمبیا کے صدر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں اور اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
جب تک چمنی کی آگ پر قابو پایا گیا 51 قیدی اندر ہی دم توڑ چکے تھے، جب کہ 24 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ نیشنل جیل اور جیل ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک 51 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ یہ سانحہ فائر پلیس کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں پیش آیا۔ چھ قیدیوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔