ہومتازہ تریننوے سے زائد کھیل کے عالمی اداروں نے روسی کھلاڑیوں پر پابندی...

نوے سے زائد کھیل کے عالمی اداروں نے روسی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی

نوے سے زائد کھیل کے عالمی اداروں نے روسی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی

ماسکو (صداۓ روس)
نوے سے زائد کھیل کے عالمی اداروں نے روسی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی ہے. ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے ڈین نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک کھیل سے متعلق ستانوے عالمی ادارے روس کے کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے بعد اب اسکے اثرات کا دائرہ سیاسی و اقتصادی شعبوں سے بڑھ کر کھیل کے میدان تک بھی جا پہنچا ہے۔ اُن اداروں میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا، یورپی فوٹبال کی تنظیم یوفا اور اولمپک کی بین الاقوامی کمیٹی آئی او سی بھی اُن اداروں میں شامل ہیں جنہوں نے یوکرین آپریشن کے باعث روسی کھلاڑیوں کو اپنے عتاب کا نشانہ بنایا ہے۔

ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے ڈین ویکٹر بلاجیف کا کہنا تھا کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اولمپک اور پیرالمپک کی عالمی کمیٹیوں کے علاوہ پچانوے دیگر کھیل تنظیموں نے روسی کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان سے محروم کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پہلے اولمپک کی بین الاقوامی کمیٹی آئی اور سی نے پابندیاں عائد کیں اور پھر اسکے بعد دیگر عالمی تنظیمیں بھی پابندیاں عائد کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔

یاد رہے کہ روس نے چوبیس فروری کو مغربی ممالک بالخصوص نیٹو کی اشتعال انگیزیوں کو وجہ بتا کر یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا جو بدستور جاری ہے اور اس کے باعث اب تک روس کے خلاف سیاسی و اقتصادی سمیت مختلف شعبوں میں وسیع پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل