ہومتازہ ترینامریکی یوم آزادی کے موقع پرروسی صدر کا مبارکباد دینے سے انکار

امریکی یوم آزادی کے موقع پرروسی صدر کا مبارکباد دینے سے انکار

امریکی یوم آزادی کے موقع پرروسی صدر کا مبارکباد دینے سے انکار

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو امریکی یوم آزادی پر مبارکباد نہیں دی کیونکہ ماسکو کے خلاف واشنگٹن کے “غیر دوستانہ” اقدامات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ناخوشگوار صورت حال چل رہی ہے. یاد رہے اس سے قبل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک کانفرنس کال پر صحافیوں کو بتایا کہ “اس سال کی مبارکباد کو شاید ہی مناسب سمجھا جا سکے” جس کی بنیادی وجہ امریکہ کی غیر دوستانہ پالیسیاں ہیں۔

دوسری جانب ایسی اطلاعات ہیں کہ امریکا کے یوم آزادی کی موقع پر پھر فائرنگ ہوئی ہے. تفصیلات کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے مضافات میں یوم آزادی کی پریڈ کے راستے میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شکاگو کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں ہونے والی فائرنگ سے دو درجن افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم 18 سے 20 برس کی عمر کا ہے، جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایف بی آئی سمیت دیگر ایجنسیاں مقامی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو فائرنگ کے علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ فائرنگ کے بعد سالانہ پریڈ روک دی گئی اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل