ہومتازہ ترینشام میں اسرائیلی فضائی حملہ، روس کی شدید مذمت

شام میں اسرائیلی فضائی حملہ، روس کی شدید مذمت

شام میں اسرائیلی فضائی حملہ، روس کی شدید مذمت

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس 2 جولائی کو شام میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسرائیل سے شام میں حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ شام کی سرزمین پر جاری اسرائیلی حملے قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔ ہم ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، جو شام کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ہم ان حملوں کے غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں. یاد رہے 2 جولائی کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کی طرطوس گورنری میں اہداف پر متعدد میزائل داغے، جس سے دو شہری زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا.

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی وزارت دفاع کی دس حساس خفیہ اطلاعات لیک ہوگئیں ہیں. نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل کان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کو ابھی حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ گذشتہ دو مہینوں کے دوران ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات اور سیکورٹی سرگرمیوں سے متعلق دس خفیہ اور حساس اطلاعات لیک ہوئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے لئے اس خطرناک سیکورٹی واقعے کے بعد اسرائیلی وزیردفاع بنی گانٹز نے اس کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اسرائیلی ٹی وی چینل کان کی رپورٹ کے مطابق ایسا نظرآتا ہے کہ مصر میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف فیاض الرویلی کے ساتھ اسرائیلی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف آویوکوخاوی کے درمیان خفیہ اجلاس کے موضوعات بھی لیک ہونے والی اطلاعات میں شامل ہیں ۔ دراین اثنا اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ترجیح یہ پتہ لگانا ہے کہ یہ اطلاعات کہاں سے لیک ہو رہی ہیں اور ان کی اصلی تشویش یہ ہے کہ ان واقعات سے مستقبل میں اسرائیلی حکومت کے سیکورٹی اور جاسوسی کارروائیوں کے عمل کو نقصان پہنچےگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل