ہومتازہ ترینروس ازبک صدور کا ازبکستان کے حالیہ فسادات کی صورتحال پر تبادلہ...

روس ازبک صدور کا ازبکستان کے حالیہ فسادات کی صورتحال پر تبادلہ خیال

روس ازبک صدور کا ازبکستان کے حالیہ فسادات کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن پریس سروس نے بتایا کہ ازبکستان کے ایک خودمختار علاقے قراقل پاکستان کی صورتحال، دوطرفہ تعاون کے مسائل اور مستقبل کے رابطوں پر روسی اور ازبک صدور ولادیمیر پوتن اور شوکت مرزیوئیف کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کا محور تھا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ روسی صدر نے قراقل پاکستان میں حالات کو مستحکم کرنے کے لیے ازبک حکام کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔ اس گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے صدور نے تجارتی اور اقتصادی شعبے میں تعاون سمیت دوطرفہ ایجنڈے پر کئی موجودہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحادی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ کریملن نے مزید کہا کہ دونوں صدور نے مستقبل کے رابطوں کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے ازبکستان میں قراقل پاکستان علاقے کے دارالحکومت نکوس میں یکم جولائی کو ہونے والے پرتشدد مظاہرے میں اب تک 18 افراد ہلاک اور 243 زخمی ہو چکے ہیں۔ ازبک پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے پراسیکیوٹر ابرور مماتوف نے کہا، “نکوس میں ہونے والے تشدد میں زخمی ہونے والوں میں سے 18 افراد ہلاک ہوئے۔” ازبکستان کی قومی سلامتی کے ترجمان داورون جمانیازوف نے کہا کہ 94 زخمی اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 516 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم اب صورت حال بہتر ہوتی جارہی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل