ہومتازہ ترینروسی بحریہ کو ایٹمی تارپیڈو آبدوز موصول

روسی بحریہ کو ایٹمی تارپیڈو آبدوز موصول

روسی بحریہ کو ایٹمی تارپیڈو آبدوز موصول

ماسکو (صداۓ روس)
دنیا کی سب سے لمبی آبدوز K-329 بیلگوروڈ کو سیویرودوینسک کے سیوماش شپ یارڈ میں باضابطہ طور پر روسی فوج کے حوالے کر دیا گیا۔ روسی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل نکولائی یومینوف نے اس تقریب میں شرکت کی اور اس “تحقیقی آبدوز” کی بروقت فراہمی پر بحری جہاز سازوں کا شکریہ ادا کیا۔ کمانڈر ایڈمرل نے کہا کہ یہ آبدوز روس کے لیے مختلف مطالعات کرنے کے نئے مواقع فراہم کرے گی، جس سے ہم سمندروں کے دور دراز علاقوں میں مختلف قسم کی سائنسی مہمات اور ریسکیو آپریشنز کرنے کے قابل ہو جائیں گے. ییومینوف نے تقریب میں آبدوز کو کامیابی کے ساتھ بنانے پر سیوماش، روبن ڈیزائن بیورو اور روس کی پوری ملٹری انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کثیر المقاصد ایٹمی آبدوز کو پہلے پروجیکٹ 09852 کا نام دیا گیا تھا۔ یہ پروجیکٹ 949A سیریز پر مبنی ہے، جسے مغرب میں آسکر II-کلاس کے نام سے جانا جاتا ہے، لیکن اس میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس آبدوز کا لمبا ہول بیلگورڈ اس کو سمندر کے اندر ڈرون، گہرے سمندر میں ریسکیو وہیکل (DSRV) کے ساتھ ساتھ AS-31 لوشارک جیسی چھوٹی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز لے جانے کے قابل بناتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل