روسی صدر کی جانب سے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ عید الاضحی، قدیم اسلامی تہوارکے اختتام پر منائی جانے والی چھٹی ہے. انہوں نے کہا کہ عيد الا ضحى کے پرمسرت موقع پر دنيا بھر کے مسلمانوں کو نيک خواہشات اور حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پيش کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ عيد اور حج کی رسومات دنيا ميں ابراہيمی اديان کی مشترکہ جڑوں کی ياد تازہ کرتی ہيں اور بنی نوع انسان کو خدمت خلق کے جذبے اور ضرورت مندوں کی داد رسی کے ليے راغب کرنے کے لیے ايمان کے مضبوط کردار کی غمازی کرتی ہيں۔روسی صدر نے کہا کہ اس تہوار کا مققصد بہت گہرا ہے جس کے اخلاقی اور روحانی معنی ہیں، روسی صدر نے کہا کہ یہ تہوار لوگوں کو متحد کرنے اور محبت پھیلانے، مہربانی اور رحم کی پائیدار اقدار کو برقرار رکھنے کا کام کرتا ہے۔
یاد رہے روس میں عید قرباں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی، ملک کے کئی شہروں میں نمازعید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منقعد ہوئے، جس میں اہل اسلام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، نماز کے بعد سنت ابراہیمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تو کہیں گھروں میں مزے مزے کے پکوان تیار کیے گئے، روس میں سب سے بڑا اجتماع ماسکو کی کیتھڈرل مسجد میں ہوا جہاں تقریباً 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے نماز عید ادا کی، روس کے مسلم اکثریت آبادی والے علاقوں میں عید پر سرکاری چھٹی بھی تھی۔