ہومانٹرنیشنلصومالیہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا خواہاں

صومالیہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا خواہاں

صومالیہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا خواہاں

موگادیشو (انٹرنیشنل)
اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ صومالیہ کی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ موغادیشو نے اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اسرائیلی ٹی وی چینل نے صومالیہ کے صدر ”حسن شیخ محمود” کے ترجمان کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں موغادیشو کی حکومت پارلیمنٹ کے اراکین اور دیگر جماعتوں کے ساتھ تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاملے پر بات چیت کرے گی۔ اسرائیلی میڈیا کے دعووں کے مطابق، صومالی صدر کے ترجمان نے یہ بیانات صومالیہ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق رپورٹس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیئے۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حسن شیخ محمود نے صدر منتخب ہونے کے بعد رواں سال مئی کے آخر میں متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اسرائیل کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں کہ جس کی صومالی صدر کے دفتر نے تردید کی تھی۔ یاد رہے کہ 2016ء میں حسن شیخ محمود نے اسرائیلی حکومت کے اس وقت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات بھی کی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل