ہومانٹرنیشنلیوکرین بیانیے پر یورپ جنگ ہار رہا ہے، یورپی یونین کا اعتراف

یوکرین بیانیے پر یورپ جنگ ہار رہا ہے، یورپی یونین کا اعتراف

یوکرین بیانیے پر یورپ جنگ ہار رہا ہے، یورپی یونین کا اعتراف

برسلز (انٹرنیشنل)
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ بالی میں G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس نے انہیں یوکرین کی صورتحال اور اس کے نتائج پر دنیا بھر کے مختلف نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ بوریل نے EU کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مارچ میں ہونے والی ووٹنگ میں 140 ریاستوں نے روسی جارحیت کی مذمت کی اور جارح کے علاوہ G20 کے کسی بھی رکن نے اس قرارداد کی مخالفت نہیں کی، کیونکہ متعدد ممالک کی یوکرین جنگ کے نتائج کے بارے میں آراء واضح طور پر مختلف ہیں۔

بوریل نے کہا کہ جی 7 اور ہم خیال ممالک روس کی مذمت اور پابندیاں لگانے اور حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش میں متحد ہیں لیکن اکثر ممالک ہم سے مختلف نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ یورپی یونین کے عہدیدار نے تسلیم کیا کہ یوکرین کے حوالے سے بیانیے کی عالمی جنگ زوروں پر ہے اور فی الحال ہم یہ جنگ جیت نہیں رہے. بالی میں 7-8 جولائی کو منعقدہ جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں روس کے اعلیٰ سفارت کار سرگئی لاوروف نے شرکت کی۔ روسی وزیر خارجہ نے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر متعدد دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں اور دنیا کو روسی موقف سے آگاہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل