ہومانٹرنیشنلیوکرین میں عالمی جنگ جاری ہے جس میں مغرب روس سے لڑ...

یوکرین میں عالمی جنگ جاری ہے جس میں مغرب روس سے لڑ رہا ہے، سربیا

یوکرین میں عالمی جنگ جاری ہے جس میں مغرب روس سے لڑ رہا ہے، سربیا

بلگراڈ (انٹرنیشنل)
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے کہا کہ یوکرین کا تنازع ایک عالمی جنگ ہے، جہاں مغرب یوکرین کے فوجیوں کے ذریعے روس کے خلاف لڑ رہا ہے۔ انہوں نے پنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ عالمی جنگ کے دوران، تمام بات چیت کو چھوڑ دینا چاہیے کہ یہ علاقائی یا مقامی جنگ ہے۔ پوری مغربی دنیا یوکرین کے ذریعے روس کے خلاف لڑ رہی ہے اور یہ عالمی تنازعہ ہے۔ سربیا کے رہنما کے مطابق یوکرین کے حالات بلقان کے بارے میں بھی پریشان کن ہیں۔ تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سربیا خطے میں امن کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑے گا۔

واضح رہے 21 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دونیسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ روسی صدر نے دونیسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کے رہنماؤں کے ساتھ دوستی، تعاون اور باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ روس نے 22 فروری 2022 کو DPR اور LPR دونوں کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ مزید برآں یوکرینی فوج نے بھی 22 فروری کو روس کے روستوو ریجن میں راکٹ سے حملہ کیا جس سے روس کی فوجی چوکیاں اور قریبی دیہات کی املاک کو نقصان پہنچا، جس کے جواب میں روسی صدر نے یوکرین میں 24 فروری کو خصوصی فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل