ہومتازہ ترینروسی صدر نے مغربی میڈیا پر پابندی کے بل پر دستخط کر...

روسی صدر نے مغربی میڈیا پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیئے

روسی صدر نے مغربی میڈیا پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیئے

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر نے مغربی میڈیا پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیئے. روس کے صدر نےمغربی ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے خلاف جوابی اقدامات کے بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے دستخط سے جاری ہونے والے ایک فرمان کے مطابق دنیا کے جس ملک میں بھی روسی ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں کو محدود یا اس پر پابندی لگائی جائے گی روس میں اس ملک کے ذرائع ابلاغ کی سرگرمیاں محدود کردی جائیں گی۔ کہا جارہا ہے کہ اس قانون کے تحت روس میں بہت سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے لائسنس منسوخ اور ان کی سرگرمیاں بند کی جاسکتی ہیں۔

روسی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت ملکی عدلیہ کو اس بات کا اختیار دیا گیا تھا کہ وہ مغربی ملکوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ کی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ روس نے یہ اقدام، مغربی ملکوں کی جانب سے روسی ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے جواب میں کیا ہے۔
یورپی ملکوں نے روسی خبررساں ایجنسی تاس، ٹی وی چینل رشیاٹوڈے، اسپوتنک نیوز اور روزنامہ کامرسنٹ پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل