ہومپاکستانعدالت کا دعا زہرہ کو دارالامان بھیجنے کا حکم

عدالت کا دعا زہرہ کو دارالامان بھیجنے کا حکم

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

دعا زہرہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں درخواست کی ہے کہ اُسے دارالامان بھیج دیا جائے، جس پر عدالت نے دعا زہرہ کو دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ مجھے گھر والوں اور رشتے داروں سے جان کا خطرہ ہے، لہٰذا مجھے دارالامان بھیج دیا جائے۔ اس سے قبل بھی دعا زہرہ خدشات کا اظہار کرچکی ہے کہ اسے جان سے مارے جانے کا خوف ہے۔

اپنی حالیہ درخواست میں بھی دعا زہرہ نے عدالت سے استدعا کی کہ اُسے جان کا خطرہ لاحق ہے، لہٰذا اسے دارالامان منتقل کردیا جائے۔

دعا زہرہ کی درخواست سننے کے بعد عدالت نے اُسے لاہور کے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل