ہومپاکستانسندھ: بازاروں اور شادی ہالز کیلیے نئے اوقات کار جاری

سندھ: بازاروں اور شادی ہالز کیلیے نئے اوقات کار جاری

سندھ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات کا حکم نامہ جاری کردیا.

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، بینکوئٹس اور تقاریب رات ساڑھے 10 بجے جب کہ تمام بازار، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز، سپراسٹورز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، کافی شاپس، ہیلتھ سینٹرز، کلبس، جم، سنیما، تھیٹر رات ساڑھے11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بل بورڈز اور دیگر اشتہارات کی لائٹس بھی 9 بجےتک بند کرنی لازمی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام پابندیوں کا اطلاق ہفتے کے روز نہیں ہوگا جبکہ ہفتے میں ایک دن جمعہ یا اتوار کو مکمل تعطیل کا دن تصور کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل