اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے خاتون طیبہ گل کی جانب سے سنگین الزامات کے بعد سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو طلب کیا تھا۔
تاہم ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے طیبہ گل کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ناصرف انہیں ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا بلکہ پی اے سی کی طلبی کا نوٹس چیلنج بھی کیا تھا۔
اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب سلیم شہزاد کی درخواست پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی اے سی کی کارروائی پر اسٹے آرڈر نہیں دے رہے تاہم انہیں وارنٹس جاری کر دینے کے اقدامات سے روک رہے ہیں۔