ہومتازہ تریننیٹو نے بالآخر یوکرین میں جنگ شروع کروادی، خامنہ ای

نیٹو نے بالآخر یوکرین میں جنگ شروع کروادی، خامنہ ای

نیٹو نے بالآخر یوکرین میں جنگ شروع کروادی، خامنہ ای

ماسکو (صداۓ روس)
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے کہا ہے کہ اگر آپ نے یوکرین میں جنگ شروع نہ کی ہوتی تو “خطرناک مخلوق” نیٹو اسے انجام دے دیتا۔ خامنہ ای کے حوالے سے ان کی ویب سائٹ نے تہران میں روسی صدر سے ملاقات کے بعد کہا کہ جنگ ایک پرتشدد اور مشکل مسئلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی طرح جنگ سے خوش نہیں ہے کہ عام شہری اس میں پھنس جائیں لیکن یوکرین کے بارے میں اگر روس نے پہل نہ کی تو دوسری طرف پہل کر کے جنگ کا آغاز ہو جانا تھا. انہوں نے کہا کہ مغرب ایک مضبوط اور خود مختار روس کا مخالف ہے، ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا اگر نیٹو کے لیے راستہ کھلا ہو تو وہ تمام حدود عبور کرے گا اور اگر اسے یوکرین میں نہ روکا گیا تو وہ کریمیا کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے جنگ شروع کر دے گا۔

روسی صدر نے جنگ میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع کو ایک “بڑا سانحہ” قرار دیتے ہوئے کہا اس تمام صورت حال کا ذمہ داری مغرب ہے، انہوں نے روس کے “رد عمل” کا سبب مغرب کو قرار دیا. روسی صدر نے کہا کہ کچھ مغربی ممالک نے کہا تھا کہ ہم نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کے خلاف ہیں لیکن ہم نے امریکہ کے دباؤ میں اس سے اتفاق کیا جو ان کی آزادی نہ ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور شام، اسرائیل اور جنوبی قفقاز کے علاوہ دو طرفہ تجارت سے امریکی ڈالر کو بتدریج ہٹانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل