ہومانٹرنیشنلسری لنکا میں نئے صدرکے انتخاب کےلئے ووٹنگ جاری

سری لنکا میں نئے صدرکے انتخاب کےلئے ووٹنگ جاری

سری لنکا کی پارلیمنٹ میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے نئے صدر کے لئے پارلیمنٹ میں ووٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا کے موجودہ قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سمیت تین امیدوار صدر کے عہدے کے لئے میدان میں ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لئے پارلیمنٹ کے اطراف سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اورہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر جمع ہیں۔قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے چھ مرتبہ سری لنکا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بدترین معاشی بحران کے نتیجے میں عوامی احتجاج اورمظاہروں کے باعث سابق صدر ملک چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔
سری لنکا گذشتہ کئی مہینوں سے شدید اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ ملک میں خوراک، ایند ھن اور ادویات سمیت دیگر ضروری اشیا کی شدید قلت ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل