دنیش گناوردینا نے سری لنکا کے 15 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اُٹھالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بدترین مالی بحران کے شکار سری لنکا میں رانیل وکرما سنگھے کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کی صورت میں خالی ہونے والے وزیراعظم کے عہدے پر قائد ایوان اور سابق وزیر دنیش گناوردینا نے حلف اٹھا لیا۔
نومنتخب صدر رانیل وکرما سنھگے نے 73 سالہ وزیراعظم دنیش گناوردینا سے وزیر اعظم دفتر میں عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
حلف برداری کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔