ہومانٹرنیشنلدروپدی مرمو قبائلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی صدر...

دروپدی مرمو قبائلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی صدر منتخب ہوگئیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو قبائلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی صدر منتخب ہوگئیں۔

صدارتی امیدواروں میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا سے تھا جس کے لیے ووٹنگ 18 جولائی کو ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق صدر کے انتخاب کے لیے دروپدی مرمو کو 50 فیصد سے زائد ووٹ ملے جس کے بعد وہ بھارت کی پندرہویں صدر منتخب ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق مخالف امیدوار یشونت سنہا نے دروپدی مرمو کو جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ بطور صدر آئین کی محافظ بن کر بلا خوف کام کریں گی۔

بھارت کے پندرہویں صدر کی حلف برداری 25 جولائی کو ہوگی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل