ہومپاکستانپنجاب اسمبلی میں پولیس تعیناتی، پرویز الہی نے سپریم کورٹ سے رجوع...

پنجاب اسمبلی میں پولیس تعیناتی، پرویز الہی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

وزیراعلی پنجاب کے الیکشن میں ممکنہ دھاندلی کیخلاف وزارت اعلی کے امیدوار پرویز الہی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پرویز الہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خط کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ انہوں نے درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا۔

پرویز الہی نے کہا کہ درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری الیکشن کے عمل کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں سیکورٹی کیلئے لکھا خط ڈپٹی اسپیکر کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے، آئی جی پنجاب کو پنجاب اسمبلی میں داخلہ سے روکا جائے۔

پرویز الہی نے استدعا کی کہ سارجنٹ ایٹ آرمز کو مطلوبہ سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، ڈپٹی اسپیکر کے خط کیخلاف درخواست کو آج ہی مقرر کرکے سماعت کی جائے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ایوان میں پنجاب پولیس تعینات کرنے پر قانونی نوٹس جاری کر دیاگیا۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے نے وکیل کے ذریعے نوٹس بھجواتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کو خط لکھ کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی پولیس اسمبلی کے باہر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے، پولیس اسمبلی میں تعینات کر کے 16 اپریل والی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آپ کا خط توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جو واپس لیا جائے۔

پرویز الہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا، مسلم لیگ ن کے تمام ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہوں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل