ہومپاکستانحمزہ شہباز کی فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

حمزہ شہباز کی فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے اور ساتھ ہی آرٹیکل 63 اے کی نظر ثانی کی درخواستیں بھی ساتھ سماعت کرنے کی درخواست کردی ہے۔

حمزہ نے درخواست میں کہا ہے کہ منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التواء ہیں، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی دی گئی رولنگ درست ہے، الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کو تسلیم کرلیا ہے

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں منحرف ارکان کی اپیلیں منظور ہوگئیں تو صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی اور 25 منحرف ارکان کے نکالے گئے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی ہدایات کو درست قرار دیا، لہذا چوہدری شجاعت حسین کا اپنے ایم پی ایز کو لکھا گیا خط بھی آئین اور قانون کے مطابق درست ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل