پاکستان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے دیے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاستدانوں کی اشتعال انگیز زبان حقیقت نہیں بدل سکتی، بھارت نے مقبوضہ وادی پر کالے قوانین کا نفاذ کر رکھا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں اور ان کے حقیقی نمائندوں کو پابند سلاسل رکھا ہوا ہے۔
پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔