پاکستانی نوجوان نے 33 سال کی عمر میں بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں کا جج مقرر ہو کر کم ترین عمر والے جج کا اعزاز حاصل کر لیا۔
33 سالہ پاکستانی نوجوان ارمغان مقیم کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایشین باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے انہیں جج کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔
جج کا لائسنس جاری ہونے کے بعد انہیں مالدیپ میں منعقدہ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے بین الاقوامی مقابلوں میں فیصلے کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔
بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں کم عمر ترین جج بننے کا اعزاز ملنے پر نوجوان ارمغان مقیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں برسوں کی محنت کا پھل مل گیا ہے، یہ میرے لیے ایک فخر کا موقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جج بننے کے بعد جہاں مجھ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تو وہیں میرے لیے یہ بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کا موقع بھی ہے۔
واضح رہے کہ ارمغان مقیم پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نائب صدر ہیں اور 2009 سے کئی بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں۔