ہومپاکستانپنجاب کابینہ حلف برداری، پرویز الہیٰ کا ردعمل آگیا

پنجاب کابینہ حلف برداری، پرویز الہیٰ کا ردعمل آگیا

پنجاب کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کے لیے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا گیا ہے، آج کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں، 63 وزرا کو برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا، غیرآئینی اقدامات کے مرتکب حکمرانوں پر توہین عدالت بھی لگنی چاہیے۔

یاد رہے کہ ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد 60 رکنی کابینہ تشکیل دی ہے، جس میں 41 وزرا، 5 نمائندہ خصوصی، پانچ مشیر اور پانچ معاونین خصوصی شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل