ہومپاکستانحب ندی کا پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا

حب ندی کا پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حب ندی کا پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔

این ایچ اے کے مطابق پل کا 150 فٹ حصہ سیلاب میں بہہ گیا ہے، کچھ روز قبل ہی پُل کو ہیوی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا جبکہ پل سے موٹر سائیکلیں اور رکشے گزرنے کی اجازت تھی۔

واضح رہے کہ حب ڈیم کے اسپل ویز سے پانی کا غیر معمولی اخراج جاری ہے جس کی وجہ سے حب ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل