ہومپاکستانحکمران اتحاد کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ، پی ٹی آئی کا ردعمل...

حکمران اتحاد کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ، پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کا حکومتی اتحاد کی طرف سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کہا گیا بائیکاٹ کریں گے، ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ بھی قوم انہیں مسترد کرے گی، یہ ہی عدالت جب آپ کے حق میں فیصلہ دے تو مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں۔ جبکہ
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے حکومتی اتحاد کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کو بچکانا عمل قرار دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان نے ہمیشہ قانون اور عدالتوں کو گھر کی لونڈی سمجھا۔ آج بھی سپریم کورٹ کو اسی نظر سے دیکھا اور اپنی مرضی تھوپنا چاہی، جس کا نتیجہ رسوائی اور حزیمت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل