کمشنر کراچی کی جانب سے کراچی کے ساحلوں پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کمشنر کراچی اقبال میمن نے دفعہ 144 کے تحت ساحل سمندر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے، شہری ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر عمل کریں۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔