ہزاروں فٹ کی بلندی پر پی آئی اے کے 2 طیارے آمنے سامنے آگئے اور حادثے سے بال بال بچے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایرانی ہوائی حدود میں پیش آیا، جب ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرولر کی غلط اطلاع پر اسلام آباد سے دبئی اور دوحہ سے پشاور آنے والے طیارے آمنے سامنے آ گئے۔
دوران پرواز پی آئی اے کا بوئنگ777 طیارہ 35 ہزار فٹ بلندی پر تھا، دوسرا ائر بس 320 طیارہ 36 ہزار فٹ بلندی پر تھا۔
طیارے میں نصب خود کار سسٹم کی جانب سے پائلٹ کو الرٹ وارنگ جاری ہوئی، جس کے بعد سسٹم نے ایک طیارے کو اوپر فضا میں جانے اور دوسرے طیارے کو بلندی میں کمی کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایران سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا ہے۔